پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر اپنا روایتی لوگو تبدیل ، خصوصی ڈوڈل پیش کیا
واشنگٹن(آئی این پی )ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کو خصوصی ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کی خوشی میں ڈیجیٹل دنیا پر بھی سبز ہلالی رنگ نمایاں ہوگیا ۔دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے 14 اگست 2026 کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر اپنا روایتی لوگو تبدیل کرکے خصوصی ڈوڈل پیش کیا ۔پاکستان میں گوگل کا ہوم پیج کھولنے والے صارفین کو معمول کے رنگین Google لوگو کے بجائے پاکستان کے قومی پرچم سے مزین خصوصی ڈوڈل دکھائی د یتارہا ۔ اس طرح ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی پاکستان کے یومِ آزادی کی جھلک نظر آ ئی