ایمازون کا آئندہ ہفتے اپنے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

چھانٹی کا آغاز ، مختلف شعبے متاثر ہوں گے ، ایمازون کی بڑی ڈاون سائزنگ ہوگی
نیویارک(آئی این پی )ایمازون آئندہ ہفتے سے دنیا بھر میں تقریبا 30 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے اخراجات کم کرنے اور کووِڈ وبا کے دوران کی گئی زائد بھرتیوں کے اثرات کو متوازن کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق چھانٹی کا آغاز منگل سے ہو گیا ہے  اس  سے کمپنی کے مختلف شعبے متاثر ہوں گے، جن میں ہیومن ریسورسز، پیپل ایکسپریئنس اینڈ ٹیکنالوجی، آپریشنز، ڈیوائسز اینڈ سروسز، اور ایمازون ویب سروسز شامل ہیں۔یہ ایمازون کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈاون سائزنگ ہوگی، جو 2022 کے اواخر میں ہونے والی 27 ہزار ملازمین کی چھانٹی سے بھی زیادہ ہے۔ کمپنی کے تقریبا 3.5 لاکھ کارپوریٹ ملازمین میں سے یہ کمی تقریبا 10 فیصد بنتی ہے