راولپنڈی (آئی این پی ) راولپنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کرنے پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ضمانتیں منظور کیں۔عدالت نے کرنل ر اجمل صابر اور سابق ایم پی اے چوہدری نذیر کی ضمانتیں منظور کیں، دونوں رہنما 110 روز سے گرفتار تھے