پیکا ایکٹ مقدمے میں خاتون رہنما پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

  کراچی (آئی این پی )جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے ریاست کیخلاف  اشتعال انگیز پوسٹ کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ کے مقدمے میں تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے تحریک انصاف کی فوزیہ صدیقی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملز مہ کو ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔