پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنمائوں کی راہداری ضمانت منظور

 پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنمائوں عالیہ حمزہ، عادل بازئی اور دیگر کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 7روز میں مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں اور آئندہ سماعت تک درخواستگزاروں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔  پشاور ہائیکورٹ میںعالیہ حمزہ، عادل بازئی اور دیگر کی راہداری ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواستوں پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی۔بعدازاں عدالت نے وفاقی حکومت سے 7روز میں درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے آئندہ سماعت تک درخواستگزاروں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔