ملک بھرمیں موسم ابر آلود اور گرم رہنے ‘ لاہور میں بارش کا امکان‘ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے لاہور میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر کا مطلع جزوی طورپر ابرآلودر ہے گا،کم از کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مجموعی موسم گرم اور خشک رہے گا، شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،جس میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہوگا