لاہور شہر میں 8000 سے زائد پولیس افسر اور اہلکار سیکورٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر )امیر المومنین حضرت علی ؓ کا یوم شہادت آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے ، لاہور شہر میں 8000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ۔ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے 21 جلوسوں کے دوران موبائل سروس کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم لاہور پولیس نے جلوسوں کے دوران ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا مطالبہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے 21 رمضان المبارک کے مرکزی جلوسوں سمیت اہم راستوں پر پابندی کا نفاذ کیا جائے گا۔