وفاقی حکومت کی کراچی ‘ حیدرآباد میں ترقیاتی کام کرانے کی یقین دہانی

 فنڈز کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا:احسن قبال
 کراچی کی ترقی ہمارا بھی مشن ہے:وفاقی وزیر کی سعودی عرب سے بذریعہ ویڈیو لنک  میٹنگ 
کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی دھمکی پر وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی کروادی۔احسن اقبال نے ایم کیو ایم رہنماں کے ساتھ سعودی عرب سے بذریعہ ویڈیو لنک پر میٹنگ کی جس میں خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال، امین الحق، اظہار الحسن اور جاوید حنیف نے شرکت کی جبکہ متعلقہ حکام بھی شریک رہے۔ذرائع نے بتایا کہ احسن اقبال نے ایک ہفتے کے دوران فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی اور میٹنگ کے دوران ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔میٹنگ میں احسن اقبال نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا، ایم کیو ایم پریشان نہ ہو کراچی کی ترقی ہمارا بھی مشن ہے۔ذرائع کے مطابق امین الحق نے عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں اپنے آپشن وفاقی وزیر کو بتا دیے