وفاقی بجٹ: حکومت اورپیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
پٹرولیم لیوی ،سبسڈی کے مکمل خاتمے پر بھی پیپلز پارٹی کو تحفظات ، حکومتی جواب کے بعد دوبارہ مذاکرات ہونگے ،حکومت ایسے منصوبوں کیلئے وفاق اور صوبے کے پچاس پچاس فیصد فنڈز چاہتی ہے،حکومت کا موقف ہے کہ ہمارے پاس ابھی اتنے وسائل نہیں
ٓاسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ پر مذاکرات ختم ہوگئے،پیپلزپارٹی نے کراچی حیدرآباد کیلئے وفاقی منصوبوں کی تعداد بڑھانے اور مکمل خرچہ اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔حکومت دی گئی سفارشات کاجائزہ لے کر جواب دے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بجٹ کے حوالے سے اپنی تحریری سفارشات حکومت کے حوالے کردیں حکومت اب ان سفارشات کاجائزہ لیکر پیپلز پارٹی کو جواب دے گی حکومتی جواب کے بعد دوبارہ مذاکرات ہونگے ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کراچی اور حیدر آباد کیلئے وفاقی منصوبوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے اورکہا ہے کہ کراچی کے تمام منصوبوں کا بوجھ وفاق اٹھائے ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق حکومت ایسے منصوبوں کیلئے وفاق اور صوبے کے پچاس پچاس فیصد فنڈز چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم بڑھانے کا بھی مطالبہ کررکھا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کا موقف ہے کہ ہمارے پاس ابھی اتنے وسائل نہیں ۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی ،سبسڈی کے مکمل خاتمے پر بھی پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں ۔