وفاقی حکومت کی آئندہ دو روز تک گورنر راج نہ لگانے کی یقین دہانی

 فوری ایمرجنسی نہ لگانے کی حکومتی یقین دہانی پر مولانافضل الرحمن  مشاورت پر تیار ہوئے:اندرونی کہانی
اسلام آباد (آئی این پی)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے رابطے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ دو روز تک خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نہ لگانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فوری ایمرجنسی نہ لگانے کی حکومتی یقین دہانی پر مولانافضل الرحمان  مشاورت پر تیار ہوئے۔مولانا فضل الرحمان پارٹی قیادت ،اپوزیشن اور حکومت سے مزید رابطے کریں گے، مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے سینئر رہنمائوں کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔ جے یوآئی سربراہ کی ہدایت پر سینیٹر کامران مرتضی نے اپنا دورہ چین منسوخ کردیا۔