پرندہ ٹکرا گیا ، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کی دبئی جانیوالی پروازسے پرندہ ٹکرا یا،طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے 
لاہور ( کرائم رپورٹر )پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ایئر بس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تھا، پائلٹ نے فوری ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور مہارت سے طیارہ بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر واپس لینڈ کروا لیا۔طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے ۔ پی آئی ایکی انجینئرنگ ٹیم کراچی سے لاہور پہنچ کر طیارے کی مکمل بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی جس سے انجن کو ہونیوالے نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔