ملتان :دبئی سے آنیوالی پرواز سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا

ملتان(خصوصی رپورٹ)دبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، فلائٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔باوثوق ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو لینڈنگ کے دوران فلائٹ سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے فلائٹ توازن برقرار نہ رکھ سکی، بمشکل اور معجزانہ طور پر پائلٹ لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا ،مسافر باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکلے ،تاہم لینڈنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔