لاہور سے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

پرندہ ٹیک آف کے بعد انجن سے ٹکرایا، 200 سے زائد مسافرسوارتھے
پائلٹ نے طیارے کو محفوظ طریقے سے واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا
لاہور (کرائم  رپورٹر ) لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 سے پرندہ ٹکرا گیا۔ذرائع کے مطابق پرندہ ٹیک آف کے فوری بعد طیارے کے انجن سے ٹکرایا، واقعے کے بعد پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو محفوظ طریقے سے واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ واقعہ2 روز قبل پیش آیا تھا۔