وزیراعلیٰ مریم نواز کی پاکستانی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

لاہور (نیٹ نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستانی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے فرانس کیخلاف سیمی فائنل میں فتح پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ، رانا وحید اشرف اور دیگر کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کو سراہا۔