پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے گی یا نہیں‘فیصلہ آج ہوگا

کولمبو(فضیلہ خان)سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ ہوگئی ہے اور پاکستانی شائقین کے ذہنوں میں یہ سوال آرہا ہ ہے پاکستان ٹیم اب سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے یا نہیں۔ اب پاکستان پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار دو اہم عوامل پر ہے ، پہلا پاکستان کو اپنا اگلا میچ سری لنکا کے خلاف لازمی جیتنا ہوگا بلکہ اچھے مارجن سے جیتنا ہوگا اور دوسرا انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کو شکست دینی ہوگی وہ بھی اچھے مارجن سے تب جا کے بات نیٹ رن ریٹ پر آئے گی اور اگر نیوزی لینڈ اِن فارم ٹیم انگلینڈ کو شکست دیتی ہے تو پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر ختم ہوجائے گا۔اگر دیکھا جائے تو پاکستان ٹیم کے پاس تجربہ کار بالنگ اٹیک اور میچ وننگ کھلاڑی موجود ہیں، جس سے پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہیں   لیکن  اس کا فیصلہ 27 تاریخ کو ہوجائے گا۔