تائے پی (آئی این پی )تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کو تائیوان کے خلاف طاقت کے استعمال سے روکنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو وہ نوبیل امن انعام کے حقدار ہوں گے۔ ایک امریکی ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر لائی نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی حمایت کے خواہاں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ صدر شی جن پنگ کو فوجی کاروائی سے باز رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ لائی نے الزام عائد کیا کہ چین صرف تائیوان پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ امریکا اور عالمی نظام کو بھی چیلنج کر رہا ہے،