ملازمہ کے بھیس میں خواتین گھر کا صفایا کر گئیں

خواتین نے گھرمیں داخل ہو کراہلخانہ کوبیہوش کر دیا، فوٹیج سامنے آ گئی 
لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ کے بھیس میں داخل ہونے والی خواتین گھر کا صفایا کر گئیں۔ واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آ گئی.پولیس حکام کے مطابق نقاب پوش2 خواتین پی آئی اے سوسائٹی کے رہائشی نویدگل کے گھرداخل ہوئیں،خواتین بچوں کی ٹیوشن کیلئے گھرمیں داخل ہوئی،خواتین نے گھرمیں داخل ہونے کے بعداہلخانہ کوبیہوش کر دیا،خواتین گھرسے30ہزارنقدی، 7تولے طلائی زیورات لیکرفرارہو گئیں متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست پولیس کو دے دی، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین کی تلاش جاری ہے۔