نیشنز ہاکی کپ 2025: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل آج کوالالمپور میں ہوگا

نیشنز ہاکی کپ 2025: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل آج کوالالمپور میں ہوگا

کوالالمپور : نیشنز ہاکی کپ 2025 کا فائنل معرکہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ سنسنی خیز مقابلہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کی شاندار پیش قدمی:
پاکستان نے سیمی فائنل میں فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔یہ مقابلہ انتہائی سنسنی خیز تھا اور نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں نے دباؤ کے باوجود غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

نیوزی لینڈ بھی ناقابلِ شکست:
دوسری جانب، نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو بھی پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ماضی کی جھلک:
یاد رہے کہ گروپ اسٹیج کے دوران دونوں ٹیمیں پہلے بھی آمنے سامنے آ چکی ہیں، جس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دی تھی۔تاہم آج کا فائنل ایک نیا امتحان اور نیا موقع ہے جہاں پاکستان کو بدلہ چکانے اور چیمپئن بننے کا موقع میسر ہے۔

 شائقین کی امیدیں:
پاکستانی شائقین کو اپنی ہاکی ٹیم سے بھرپور توقعات ہیں کہ وہ عالمی سطح پر ایک بار پھر پرچم بلند کرے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی اور فائنل جیتنے کی ترغیب دی ہے۔