نیشنز ہاکی کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن معرکہ، گرین شرٹس کو ابتدائی برتری

نیشنز ہاکی کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن معرکہ، گرین شرٹس کو ابتدائی برتری

ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم معرکے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں

۔ میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

میچ کی تفصیل:
نیوزی لینڈ نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں پہلا گول داغا، کیویز کی جانب سے ووڈ نک نے گیند کو جال میں پہنچایا۔پاکستان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے 13ویں اور 14ویں منٹ میں مسلسل دو گول اسکور کیے، دونوں گولز عبدالرحمان کے نام رہے۔
پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ:
پاکستان نے گزشتہ روز اپنے دوسرے میچ میں جاپان کو 0-3 سے شکست دی تھی۔افتتاحی میچ میں پاکستان اور میزبان ملائیشیا کا مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔پاکستان پول بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
سیمی فائنل کی دوڑ:
اگر پاکستان آج نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ نیشنز کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔دوسری جانب پول اے سے فرانس اور کوریا پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔