فلسطین حمایتی گروپ کے کارکن برطانوی ائیر فورس کے اڈے میں داخل، طیاروں کو نقصان پہنچایا

لندن(آئی این پی ) فلسطین ایکشن کے کارکنوں نے برطانیہ کی رائل ائیر فورس کے بیس میں داخل ہوکر طیاروں کو نقصان پہنچایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی حامی تحریک فلسطین ایکشن کے کارکنوں نے برطانوی ائیر فوسکے آکسفورڈ شائر میں واقع ائیربیس (RAF Brize Norton) میں داخل ہوکر وہاں کھڑے 2 طیاروں کو نقصان پہنچایا۔برطانوی وزارت دفاع نے رائل ائیرفورس کے جہازوں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے کی چھان بین کے لیے پولیس کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔