عدنان چودھری قتل کیس: تنویر خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

راولپنڈی (آن لائن) سول جج راولپنڈی احسن رضا نے تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عدنان چودھری قتل کیس میں نامزد مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سینیٹر چودھری تنویر خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا ہے۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ گذشتہ روز چودھری تنویر کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا ۔