یوگا کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن آج 21جون کو منایا جائے گا۔دسمبر 2014ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 21 جون کو عالمی یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا، یوگا کو جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق قرار دیا جاتا ہے جس کا مقصد جسم کو ذہنی طور پر یکجا کرنا ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں افراد جسمانی فٹنس کے اس دن کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔