اسلام آباد، استنبول (آئی این پی )ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت میں شدت آنے کے بعد او آئی سی وزرائے خارجہ کا 2روزہ اجلاس آج ترکیہ کے شہر استنبول میں شروع ہوگا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے، متعدد وزرائے خارجہ سے سائیڈ لائن پرملاقاتیں کرینگے، افتتاحی اجلاس سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان خطاب کریں گے۔ہفتہ کی سہ پہر ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں او آئی سی وزرائیخارجہ کا خصوصی سیشن ہوگا جبکہ او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس اتوار کو ہوگا۔