جلد نئے برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کروں گا،صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جلد نئے برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کروں گا،صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے ساتھ ان کی انتہائی مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد برطانوی وزیراعظم سے بالمشافہ ملاقات کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گفتگو کے دوران تیل، تجارت، دفاعی تعاون، عسکری اتحاد اور عالمی سیکیورٹی سے متعلق مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی صدر کے مطابق بات چیت میں آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگوں کے خاتمے اور خطے میں سمندری سلامتی کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان طویل عرصے سے مضبوط تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مختلف عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کی جانب سے اس گفتگو کے حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے درمیان توانائی، دفاع اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے متعلق تعاون آنے والے دنوں میں عالمی سفارتی منظرنامے پر اہم اثرات مرتب کر سکتا ہے۔