امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے جلد ملاقات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کیئر اسٹارمر نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے اور وہ اس پر اتفاق کرتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس ملاقات کا مقصد خوشگوار اور تعمیری گفتگو ہوگی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان نئے تعاون کے مواقع پر بات چیت کا ایک اہم مرحلہ ہو سکتی ہے۔