پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس دوبارہ ایک لاکھ 66 ہزار کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس دوبارہ ایک لاکھ 66 ہزار کی حد عبور

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں مارکیٹ نے ایک بار پھر ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 980 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 166,246 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث انڈیکس اس سطح سے نیچے آ گیا تھا۔دوسری جانب زرمبادلہ کی مارکیٹ میں بھی مثبت پیشرفت دیکھی گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر انٹر بینک میں 281 روپے 11 پیسے کا ہو گیا۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں استحکام کی وجوہات میں حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد، سرمایہ کاری کے بہتر امکانات اور کرنسی مارکیٹ میں بہتری شامل ہیں۔