رکشہ مافیا کی ہٹ دھرمی جی ٹی روڈ پر ٹریفک درہم برہم

مریدکے (خصوصی رپورٹ )مریدکے رکشہ مافیا کی ہٹ دھرمی برقرار، جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم۔ ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی مبینہ خاموشی اور غفلت کی وجہ سے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر شدید پریشانی۔ جانی و مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے موٹر وے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔