سول سروسز اکیڈمی کے افسروں کاپیسی ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)سول سروسز اکیڈمی کے پروبیشنری افسروں کے وفد نے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن (پیسی)ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کمشنر ذوالفقار کھرل سے ملاقات کی۔ وفد میں عائشہ سہیل، صفوان سعید ہاشمی اور سلمان علی شامل تھے۔ وفد کو ادارے کی مختلف سروسز پربریفنگ دی گئی۔ مریم نواز راشن کارڈ، پیسی نرسنگ سکول، آو?ٹ ریچ پروگرام اور محنت کشوں کیلئے جاری دیگر فلاحی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا پنجاب سوشل سکیورٹی محنت کشوں اور انکے اہل خانہ کو بہترین طبی ومالی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔