95فیصد بھکاریوں کو ہٹا دیا گیا ، ٹریفک سگنلز پر اب نظر نہیں آئیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور بھر میں ٹریفک پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔سی ٹی او اطہر وحید کے مطابق شہر بھر سے تقریباً 95 فیصد بھکاریوں کو ہٹا دیا گیا ، ٹریفک سگنلز پر اب بھکاری نظر نہیں آئیں گے۔74 سے زیادہ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جاچکا ہے۔