ٹریفک سگنلز سے بھکاریوں کو فوری ہٹانے کا حکم

چھوٹے، بچوں خواتین اور بزرگوں کو اس دھندے میں استعمال کرنے والوں تک پہنچیں گے اور گرفتار کروائیں گے،ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر اطہر وحید
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور نے بھکاریوں اور انکے گینگ چلانے والوں کے خلاف پریوینشن آف ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ 2018 کے تحت بڑا ایکشن لینے کا حکم دے دیا ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹراطہر وحید کے مطابق ٹریفک سگنلز پر موجود بھکاریوں کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔چھوٹے، بچوں خواتین اور بزرگوں کو اس دھندے میں استعمال کرنے والوں تک پہنچیں گے اور گرفتار کروائیں گے ۔بھکاریوں کے منظم گروہ اور ان کے سرغنہ کے خلاف پریوینشن آف ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ 2018 کے تحت کارروائی کریں گے بھکاری گروہوں اور ان کے سرغنہ کے خلاف ہم متحرک ہوچکے ہیں سڑکوں کو کلئیر کروائیں گے۔ٹریفک سگنلز پر موجود بھکاریوں کے حوالے سے شہری 15 پر کال کر کے شکایت درج کروا سکتے ہیں آپکی شکایت پر پولیس فوری ایکشن لے گی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔بھکاریوں کے گروہوں کے خلاف اس ایکشن میں عوام کے بھرپور ساتھ کی ضرورت ہے۔