لاہور (کرائم رپورٹر)ون ویلنگ کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر اپ لوڈکرنیوالے سوشل میڈیا سٹار اے بی بٹ کو ون ویلنگ کرتے گرفتار کرلیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم کو ڈیفنس بلیوارڈ سے قابوکیا گیا،گرفتارون ویلر نے اپنے انسٹا اکائونٹ پر سینکڑوں ون ویلنگ اورہلڑ بازی کی ویڈیوز اپ لوڈ کیں، پولیس کو انسٹا اکائونٹ و دیگرڈیٹا فراہم کردیا گیا۔سی ٹی او لاہور کاکہناہے کہ ون ویلنگ،تیزرفتاری اور اوورسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں۔