مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں ایک کار بہہ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں 6 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ باقی 3 افراد بروقت محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے مانسہرہ اور گردونواح میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر اور دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔