گجرانوالہ: ٹرانسفارمر ورکشاپ اور گرڈ اسٹیشن میں خوفناک آگ، ریسکیو کا آپریشن جاری

گجرانوالہ: ٹرانسفارمر ورکشاپ اور گرڈ اسٹیشن میں خوفناک آگ، ریسکیو کا آپریشن جاری

گجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں واقع ٹرانسفارمر ورکشاپ اور گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گرڈ اسٹیشن کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی 7 فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ آگ کی شدت ٹرانسفارمرز اور بڑی مقدار میں موجود ٹرانسفارمر آئل کے باعث مزید بڑھ گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔