بنگلہ دیش کے پرانے ڈھاکہ کے علاقے اسلام باغ میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ڈھاکہ فائر سروس ہیڈ کوارٹر کے مطابق اطلاع ملتے ہی 6 فائر فائٹنگ یونٹس موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ چیئرمین گھاٹ علاقے میں لگی۔بعد ازاں صدیق بازار سے مزید 3 فائر فائٹنگ یونٹس بھی طلب کیے گئے۔ فائر بریگیڈ حکام نے کہا کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔