اسلام آباد: جی 13 سیکٹر کی ورکشاپ میں خوفناک آگ، 15 لگژری گاڑیاں جل کر خاکستر

اسلام آباد: جی 13 سیکٹر کی ورکشاپ میں خوفناک آگ، 15 لگژری گاڑیاں جل کر خاکستر

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے جی 13 سیکٹر میں واقع گاڑیوں کی ورکشاپ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 سے زائد لگژری گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ دور تک کالا دھواں بلند ہوتا رہا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مرسڈیز سمیت کئی قیمتی گاڑیوں کو جلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والا شخص بار بار فائر بریگیڈ کو فون کرنے کی اپیل کر رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق ورکشاپ کے اندر آگ بجھانے کا کوئی انتظام موجود نہیں تھا، نہ ہی آگ بجھانے والے سلنڈر رکھے گئے تھے۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دے دی گئی تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ورکشاپ انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی کے باعث قیمتی گاڑیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔