امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی فوج نے دسویں روز بھی ایران میں نئے حملے کیے ہیں، جن کا مقصد ایرانی عسکری صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا بتایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قشم، بندرعباس، چابہار، کنارک اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم نقصانات کی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔دوسری جانب امریکی میڈیا نے اردن میں تعینات امریکی فوجیوں پر حملوں میں متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے اور ایک ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ پینٹاگون نے آپریشنل سیکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے تمام معلومات فوری طور پر جاری نہ کرنے کی وضاحت کی ہے۔رپورٹس کے مطابق جنگ کے دوران امریکی فوجیوں اور ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کویت نے خطرے کے سائرن بجا کر فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا ہے۔