ایران کی وزارت خارجہ کا امریکا کی حملوں کو جارحیت قرار، خطے میں کشیدگی کا خدشہ

ایران کی وزارت خارجہ کا امریکا کی حملوں کو جارحیت قرار، خطے میں کشیدگی کا خدشہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ’جارحیت‘ قرار دیا ہے۔

 انہوں نے امریکی مؤقف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں دفاع کے زمرے میں نہیں آتیں۔اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں امریکا کے ایک مؤقف کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا نے یہ کارروائی اپنے اتحادی اسرائیل کے دفاع کے تحت کی۔ ایرانی ترجمان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ’کسی مسلح حملے کے بغیر یہ کارروائی کس چیز کے خلاف دفاع ہے؟‘  انہوں نے اسے ایران کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیان بازی سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے اور سفارتی تناو میں اضافہ متوقع ہے۔