پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال پر پی ڈی ایم اے کا الرٹ، 24 جولائی تک پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ

پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال پر پی ڈی ایم اے کا الرٹ، 24 جولائی تک پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم دریائے سندھ میں کالا باغ اور دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 24 جولائی تک پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ اور لاہور، بہاولنگر و راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔