نارووال میں تیز رفتار مسافر بس ایدیاں روڈ پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
اس حادثے سے ایک روز قبل بھی تیز رفتار مسافر بس ظفروال روڈ پر الٹ گئی تھی جس میں تقریباً 25 مسافر زخمی ہوئے تھے۔ یہ بس شکرگرھ سے لاہور جانے والی تھی اور اکثر مسافر اس کی تیز رفتاری اور غیر محفوظ حالت کی شکایت کرتے ہیں۔شہریوں نے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ نارووال میں بسوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس چیک نہیں کیے جاتے اور یہ بسیں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے سڑکوں پر چل رہی ہیں، جو مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔