نورین نیازی کے بیان سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں:بیرسٹر علی ظفر

 اسلام آباد (آئی این پی)بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن نورین نیازی کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی نے اعلان لاتعلقی کردیا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کے بیان سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔