سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹے، تضحیک آمیز بیان کی تشہیر ، عدم پیشی پر سمجھا جائے گا کہ دفاع کیلئے کچھ نہیں
اسلام آباد(آن لائن)سائبر کرائم اسلام آباد نے نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیااین سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو 20 جولائی کو طلب کر لیا۔نورین نیازی کو ضابطہ فوجداری (Cr.P.C) کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس جاری ہواسوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے پر طلبی کی گئی ہے ۔نورین نیازی
کو 20 جولائی دوپہر 12 بجے سائبر کرائم آفس G-13/3 اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹے، تضحیک آمیز بیان کی تشہیر کی گئی، عدم پیشی پر یہ سمجھا جائے گا کہ دفاع میں پیش کرنے کو کچھ نہیں۔نوٹس کے مطابق عدم تعمیل کی صورت میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 174 کے تحت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے متنازعہ بیان کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز ہوانورین نیازی نے ایک انٹرویو میں "معرکہ حق" سے متعلق متنازع دعوے کیے تھے ۔نورین نیازی نے دعوی کیا تھا کہ "معرکہ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا"ماہرین کے مطابق نورین نیازی کے الفاظ اور لب و لہجہ ایک مخصوص سیاسی بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں ایسے بیانات قومی مفادات اور ریاستی مؤقف سے متصادم تاثر پیدا کرتے ہیں،متنازعہ بیانات سے بھارتی بیانیے کو تقویت مل سکتی ہے، تجزیہ کارکے مطابق ایسے دعوے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں استعمال ہونے کا خدشہ رکھتے ہیں