کھال بنانے سے روکنے پر فائرنگ ،محنت کش شدید زخمی

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ بھکھی کے علاقہ آراوکے باہڑیانوالہ میں کھال بنانے سے منع کرنا محنت کش کو مہنگا پڑگیا، ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخی کردیا،نازک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ علاقہ میں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اوربھڑکوں سے خوف وہراس پھیل گیا۔مضروبوقار خان کے بھائی وقاص کی درخواست پر بھکھی پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی کے مطابق وہ محلہ سلطان پورہ کے رہائشی ہیں ،چند روز قبل ملزم ہماری اراضی میں کھال بنانا چاہ رہے تھے جن کو ہم نے منع کیا جس کی بابت مقامی پولیس کے پاس بھی معاملہ زیر سماعت ہے وقوعہ کے روز شام چار بجے سلطان پورہ سے آراوکے ڈیرے چاربجے کے قریب پہنچے تو ملزم حبیب وغیرہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اپنی چھت پرتھڑا مار کر بیٹھے ہوئے تھے۔ملزموں نے للکارہ مارا کہ دونوں بھائیوں میں سے کوئی زندہ بچ کر نہ جائے اور اندھا دھندفائرنگ کردی گولیاں لگنے سے میرا بھائی وقار خان شدید زخمی ہوگیا ،سائل نے اپنی جان بچانے کے لیے دیوار کی اوٹ لی۔ ملزم حبیب،رمضان اور شبیر کی فائرنگ سے بھائی لہولہان ہوگیاملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔بھکھی پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرلیا تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ۔