کراچی پورٹ سے8 کروڑ کی گدھوں کی کھال سمگل کرنے کی کوشش ناکام

 کراچی (آئی این پی )کراچی پورٹ سے 8کروڑ روپے مالیت کی گدھوں کی کھال بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بندی گئی۔کسٹمز اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے سائو تھ ایشیا ء پاکستان پورٹ ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے چمڑے کی مصنوعات کی آڑ میں 8کروڑ روپے مالیت کی گدھوں کی کھال بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔کلیئر شدہ کنٹینر کو جہاز پر منتقل کرنے کی اجازت دی جاچکی تھی، اے ایس او عملے نے منتقلی روک کر14ہزار گرام کھال برآمد کرلی۔ ضبط شدہ کھالوں کو اے ایس او کے گودام منتقل کردیا گیا۔