پاکپتن:کھال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)قبرستان کے قریب کھال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ۔تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ چک 70 ڈی کے قبرستان کے قریب پانی والے کھال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر تھانہ ملکہ ہانس پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور کرائم سین ٹیموں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد شواہد اکٹھے کرلئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔