اختر مینگل دبئی پرواز سے آف لوڈ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سربراہ سردار اختر مینگل کو دبئی جانیوالی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ اختر مینگل کو دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا ہے، ان کا نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے دبئی جانے سے روکا گیا۔اس بارے اختر مینگل کا کہنا ہے دبئی کے لیے جا رہا تھا،نجی ایئر لائن کی پرواز سے مجھے آف لوڈ کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امیگریشن سٹاف نے آگاہ کیا کہ میرا نام پرویڑنل نیشنل آئیڈنٹی فکیشن لسٹ میں شامل ہے۔