بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو دبئی جانیوالی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ اختر مینگل کو دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کا نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے دبئی جانے سے روکا گیا۔اس حوالے سے سردار اختر مینگل کا کہنا ہے دبئی کے لیے جا رہا تھا، مجھے آف لوڈ کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امیگریشن سٹاف نے آگاہ کیا میرا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ میں ہے۔