ریاست کی کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں ، لائن ڈرا کرنا پڑتی ہے ،وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) سائنس و ٹیکنا لوجی کے وفاقی وزیر خالد مگسی نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے دھرنا ختم کر کے مذاکراتی میز پر آنے کی اپیل کرنے ہوے کہا ہے کہ سیاست میں اونچ نیچ ہوتی ر ہتی ہے ، ریاست کا احترام ہم سب پر لازم ہے ، ریاست کو اپنی رٹ قائم رکھنے کے لیے ا یکشن لینا پڑتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ر یاست کو اپنی رٹ قائم رکھنے کے لیے بعض دفعہ ایکشن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ریاست میں کام کرنے کا قانونی طریقہ کار ہوتا ہے ۔ جب مناسب سمجھتی ہے کسی کو گرفتار اور رہا کرتی ہے ۔ ریاست کی کچھ مجبوریاں بھی ہوتی ہیں، لائن لگا نا پڑتی ہے، ریاست کا احترام ہم سب پر لازم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اختر مینگل ہمارے بھائی اور محترم ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ دھرنا ختم کردیں اور مذاکراتی میز پر آکر بات کریں ، معاملات کبھی بھی دھرنوں سے نہیں حل ہوتے نہ ہی سڑکیں بند کر کے کسی کو رہا کروایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اونچ نیچ سیاست کا حصہ ہے مگر اس کا مظلب یہ نہیں ہوتا کہ ہم ر یاست کو نقصان پہنچائیں ۔