پنجاب بھر میں ’ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں‘ مہم جاری، 72 گھنٹوں میں 36 ہزار سے زائد چالان

پنجاب بھر میں ’ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں‘ مہم جاری، 72 گھنٹوں میں 36 ہزار سے زائد چالان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ "

ہیلمٹ نہیں، تو سفر نہیں" مہم کے تحت صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ 72 گھنٹوں میں سخت کارروائیاں:
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر شروع کی گئی اس خصوصی مہم کے دوران:36,500 سے زائد شہریوں کو چالان کیا گیا۔صرف لاہور میں 23,000 سے زائد افراد کو بھاری جرمانے کیے گئے۔لاہور میں گزشتہ تین دنوں میں ہیلمٹ خلاف ورزی پر کارروائیوں میں 520 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر کارروائیوں میں 210 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا مؤقف:
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا:"ہماری مہم بلا تفریق جاری ہے، اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 2000 روپے جرمانہ کیا جا رہا ہے۔"انہوں نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مہم کو خود مانیٹر کریں تاکہ اس پر عمل درآمد ہر ضلع میں یکساں طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

ترجیح: چالان نہیں بلکہ جان کا تحفظ
ڈی آئی جی نے واضح کیا:"ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔ ہیلمٹ کے استعمال سے سڑکوں پر ہونے والے جان لیوا حادثات میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے۔ شہریوں کے تعاون سے ہی یہ مہم 100 فیصد کامیاب بنائی جائے گی۔"