خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر قلم چھوڑ ہڑتال

خیبر پختونخوا کے ساتھ وفاق کی جانب سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے:ترجمان صوبائی حکومت 
پشاور(آن لائن)وفاق کی جانب سے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کی جانب  سے  قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق سرکاری دفاتر میں آج کوئی سرکاری کام نہیں ہوا، صرف ایمرجنسی کام کیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے ساتھ وفاق کی جانب سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس میں صوبے کے ساتھ دانستہ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، اس لیے صوبے بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔