18بڑے بازاروں کے تاجر زیر زمین مارکیٹیں تعمیر کرنے پرآمادہ
لاہور (کرائم رپورٹر )سرکلر گارڈن بحال کرنے کی تیاریاں اخری مراحل میں پہنچ گئیں، سالانہ کاروباری بزنس لاس فراہم کرنے لئے ورکنگ مکمل، منصوبہ کا آغاز ماہ ستمبر میں ہو گا ، 18بڑے بازاروں کے تاجروں نے زیر زمین 6 بڑی مارکیٹس کی تعمیر کی حامی بھر لی۔ذرائع کے مطابق اندرون شہر کے 13 دروازوں کے باہر سرکاری لینڈایکوزیشن کی جائے گی۔مارکیٹس کو ایک سال میں زیر زمین تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سالانہ بزنس لاس کے تخمینہ ٹریڈرز کی مشاورت سے رقوم کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔20فیصد پرائیویٹ جبکہ 80فیصد سرکاری زمین کی لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی،وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت سرکلر روڈ کی 18 مارکیٹس کے صدور کا بند کمرہ اجلاس ہوا ،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب، میاں وقار نے شرکت کی ۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سرکلر گارڈن کی اہمیت پر بریفنگ دی۔وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یسین کا کہنا ہیکہ بھاٹی گیٹ، شاہ عالم،موچی گیٹ، دہلی گیٹ کے تاجروں کیلئے زیر زمین دکانوں اور گوداموں کی تعمیر کی جائے گی۔